Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / سرتاج عزیز کی امرتسر آمد ، مودی سے مصافحہ

سرتاج عزیز کی امرتسر آمد ، مودی سے مصافحہ

باہمی بات چیت غیر یقینی ، سشما سوراج کی صحت یابی کے لیے گلدستہ روانہ
امرتسر ۔ 3 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ہندوستان اور پاکستان میں شدید کشیدگی کے درمیان وزیراعظم پاکستان کے خارجہ امور مشیر سرتاج عزیز آج شام امرتسر پہونچے جہاں وہ ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں ۔ اس دورہ کے موقع پر یہ قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ سرتاج عزیز باہمی مذاکرات پر زور دیں گے لیکن اس سلسلہ میں قطعی کوئی رپورٹ سامنے نہیں آئی ۔ اپنی آمد کے چند گھنٹوں بعد سرتاج عزیز نے عشائیہ میں شرکت کی جہاں انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی سے مصافحہ کیا اور خوشگوار انداز میں سلام علیک ہوئی ۔ سرتاج عزیز کل آنے والے تھے لیکن وہ ایک دن قبل ہی امرتسر پہونچ گئے ۔ امرتسر اور شمالی حصہ میں شدید کہر کی وجہ سے موسم خراب ہے اور پروازوں میں رکاوٹ آرہی ہے ۔ اس کانفرنس کے موقع پر دونوں ملکوں میں بات چیت کا کوئی واضح امکان نہیں ہے ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انہوں نے ایک خیر سگالی کا جذبہ ظاہر کرتے ہوئے وزیر خارجہ سشما سوراج کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور گلدستہ روانہ کیا ۔ سشما سوراج ان دنوں گردے کے عارضہ میں مبتلا ہیں اور دواخانہ میں زیر علاج ہیں۔ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں افغانستان کے امور پر غور و خوض کیا جائے گا ۔ امرتسر ایرپورٹ پر پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے سرتاج عزیز کا خیر مقدم کیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT