Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / سرتے پر کنٹرول کے لیے لڑائی ، آئی ایس نے 12 کا سرقلم کردیا

سرتے پر کنٹرول کے لیے لڑائی ، آئی ایس نے 12 کا سرقلم کردیا

طرابلس ۔ 15 ۔ اگست : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اسلامک اسٹیٹ کے دہشت گردوں نے ساحلی شہر سرتے پر قبضہ کے لیے جاری لڑائی کے دوران 12 افراد کا سرقلم کر کے ان کی نعشیں چوراہوں پر لٹکادی ۔ مہلوک ڈکٹیٹر معمر قذافی کے آبائی ٹاون سرتے پر کنٹرول کے لیے یہ لڑائی منگل سے جاری ہے اور ایک سرکردہ لیبیائی سفارتکار نے شہر میں ’ قتل عام ‘ کا انتباہ دیا ہے ۔ مقامی خبر رساں ایجنسی کے بموجب آئی ایس دہشت گردوں نے سرتے کے 22 دیگر شہریوں کو بھی پھانسی دیدی جنہوں نے جہادی گروپ کے خلاف ہتھیار اٹھالیے تھے اور زخمی حالت میں انہیں ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا دہشت گردوں نے اس ہاسپٹل کو بھی نذر آتش کردیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT