Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / سرجن گھپلہ معاملے پر بہار اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ

سرجن گھپلہ معاملے پر بہار اسمبلی میں اپوزیشن کا ہنگامہ

پٹنہ25اگست (سیاست ڈاٹ کام ) بہار اسمبلیل کے مانسون اجلاس کے آخری دن آج اپوزیشن کے تیور میں کوئی نرمی نہیں آئی اور سرجن گھپلہ معاملے پر زبردست ہنگامہ کی وجہ سے ایوان کی کارروائی لنچ سے قبل صرف چودہ منٹ چل سکی۔اسمبلی کی کارروائی شروع ہوتے ہی راشٹریہ جنتا دل کے للت یادو اور کانگریس کے عبدالرحمان نے سرجن گھپلہ کے معاملے میں کچھ کہنے کی کوشش کی لیکن اسپیکر وجے کمار چودھری نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی ۔ اسی دوران اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو بھی کچھ کہنے کے لئے کھڑے ہوگئے ۔ صدر نشین کی اجازت ملنے کے بعد مسٹر یادو نے کہا کہ سرجن گھپلہ مدھیہ پردیش کے ویاپم گھپلے سے بھی بڑا گھپلہ نظر آرہا ہے ۔ اس گھپلے سے وابستہ ملزمین کی موت کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ۔ یادو نے کہا کہ ملزم مہیش منڈل کی موت کے بعد ایک دیگر اصل ملزم نوین کی بھی موت ہوگئی ہے جو سرجن کی بانی منورما دیوی کا انتہائی قریبی تھا۔ انہوں نے کہ اکہ ایوان میں اس معاملے پر فوراَ بحث ہونی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT