Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / سرجیکل حملوں سے سیاسی مفادات کی تکمیل

سرجیکل حملوں سے سیاسی مفادات کی تکمیل

بی جے پی پر کانگریس لیڈر گروداس کامت کا الزام
بیکانیر 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر گروداس کامت نے آج کہا ہے کہ بی جے پی مختلف ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے پاکستانی مقبوضہ کشمیر میں فوج کے سرجیکل حملوں سے سیاسی فائدہ اُٹھانے کی کوشش کرسکتی ہے لہذا کانگریس کارکنوں کو چاہئے کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں۔ ریاستی سطح کے کانگریس کارکنوں کے اجلاس سے مخاطب کرتے ہوئے کامت نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی فوجی کارروائی کا سہرا اپنے سر باندھنا چاہتے ہیں تاکہ اترپردیش میں جہاں پر آئندہ سال اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے، سیاسی مفادات حاصل کئے جاسکیں۔ چونکہ حکومت، فوجی حملوں کو انتخابی ماحول گرمانے کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے لہذا بعض ریاستوں میں وسط مدتی انتخابات بھی اچانک منعقد کروائے جاسکتے ہیں جس کے پیش نظر کانگریس کارکنوں کو انتخابی مقابلے کے لئے کمربستہ ہوجانا چاہئے۔ کانگریس لیڈر نے کہاکہ اس طرح کی فوجی کارروائیاں یو پی اے کے دور حکومت میں بھی کی گئیں لیکن حکومت نے کریڈٹ حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی۔ صدر پردیش کانگریس سچن پائلٹ نے کہاکہ کانگریس کی لڑائی شخصیتوں کے خلاف نہیں بلکہ نظریات کے خلاف ہے اور فرقہ پرستوں کو شکست دینے کی ذمہ داری ہم پر عائد ہوتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT