Tuesday , August 22 2017
Home / دنیا / سرحدپار دہشت گردی ہندوپاک تعلقات کی بہتری میں حائل

سرحدپار دہشت گردی ہندوپاک تعلقات کی بہتری میں حائل

واشنگٹن ۔ 10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پنٹگان کے ایک اعلیٰ سطحی کمانڈر کے مطابق ہندوپاک کے درمیان تعلقات میں خرابی دراصل سرحد پار سے کی جانے والی دہشت گردی اور تشدد کی وجہ سے ہوتی ہے۔ حالانکہ دونوں ممالک کے قائدین نے پائیدار امن کے قیام کیلئے بات چیت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ یو ایس سنٹرل کمانڈ کے کمانڈر لائڈ جے آسٹن نے سینیٹ آرمڈ سرویس کمیٹی کے ارکان کو ایک کانگریشنل سماعت کے دوران کہا کہ ہندوپاک کے درمیان تعلقات جب جب بہتری کی جانب گامزن ہوتے ہیں، اسی وقت سرحد پار دہشت گردی اور تشدد کے واقعات اس کی راہ میں حائل ہوجاتے ہیں۔ تاہم امید کی کرن اب بھی باقی ہے کیونکہ ہندوستانی وزیراعظم نریندرمودی اور ان کے پاکستانی ہم منصب نواز شریف نے دورخی بات چیت کے احیاء میں اس وقت دلچسپی کا اظہار کیا تھا جب دونوں قائدین کی ملاقات ذشتہ سال ڈسمبر میں ہوئی تھی۔ مسٹر آسٹن نے کہا کہ دونوں ہی ممالک کے درمیان بات چیت اس لئے بھی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دونوں ہی ممالک نیوکلیئر توانائی کے حامل ہیں لہٰذا یو ایس سنٹرل کمانڈ ہندوپاک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

TOPPOPULARRECENT