Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / سرحدی خلاف ورزیوں کی جانچ کیلئے بی ایس ایف ٹیم کی تشکیل

سرحدی خلاف ورزیوں کی جانچ کیلئے بی ایس ایف ٹیم کی تشکیل

نئی دہلی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہند ۔ پاک سرحد پر دہشت گردوں کی امکانی دراندازی کا سامنا کرنے والی بی ایس ایف نے ایک دریافت حقائق ٹیم ڈی آئی جی رتبہ کے عہدیدار کی زیرقیادت تشکیل دی ہے تاکہ اس امکانی راستہ کا پتہ چلایا جاسکے جس سے دہشت گرد ہندوستانی سرزمین پر داخل ہوئے تھے اور پٹھان کوٹ میں ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کیا تھا۔ آج معتمد داخلہ کی زیرصدارت ایک اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
بم کے بارے میں جھوٹی اطلاع
دینے والے دو بھائی گرفتار
پاناجی 7 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) دو بھائیوں کو آج بم کی موجودگی کی جھوٹی اطلاع دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ انھوں نے گوا سے گزرنے والی ٹرینوں میں بم نصب کرنے کی جھوٹی اطلاع دی تھی جس کی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کولم کی پولیس نے فون نمبر کا پتہ چلا لیا جس سے 5 جنوری کو ریلوے عہدیداروں کو جھوٹی اطلاع دی گئی تھی۔ دو بھائیوں ملک ارجن اور شام پانیکر کو گرفتار کرلیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT