Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / سرحدی چوکیوں پر پاکستانی دستوں کی فائرنگ کا سلسلہ جاری

سرحدی چوکیوں پر پاکستانی دستوں کی فائرنگ کا سلسلہ جاری

جموں ۔ 17 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام): ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول سے متصل سرحدی چوکیوں پر آج پھر ایکبار پاکستانی دستوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فائرنگ کردی ۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی دستوں نے آج صبح تقریبا 9-55 بجے فائرنگ کا احیاء کردیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع پونچھ کے بالکوٹ سیکٹر میں کل رات بھر پاکستانی دستے خود کار ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے سرحدی چوکیوں کو نشانہ بنایا ۔ آج کی جنگ بندی کی خلاف ورزی کے ساتھ پاکستان نے جاریہ سال ماہ ستمبر میں 21 مرتبہ اس طرح کی حرکتیں کی ہیں ۔ پاکستانی دستوں نے کل بھی کرشناگتی اور بالکوٹ سیکٹرس میں تین مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی۔

TOPPOPULARRECENT