Wednesday , June 28 2017
Home / ہندوستان / سرحدی چوکیوں پر پاکستان کی فائرنگ

سرحدی چوکیوں پر پاکستان کی فائرنگ

جموں، 12 جون (سیاست ڈاٹ کام) جموں و کشمیر کے پونچھ اور راجوري اضلاع میں پاکستانی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے قریب ہندوستانی فوج کی پیشگی چوکیوں پر آج پھر فائرنگ کی۔وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح تقریبا ًچھ بج کر 20 منٹ پر چھوٹے اور خود کار ہتھیاروں اور موٹار سے کنٹرول لائن کے پاس کرشنا وادی میں اندھا دھند گولے داغے ۔ترجمان نے بتایا کہ پاکستانی فوجیوں نے صبح آٹھ بج کر 45منٹ پر راجوری کے لام سیکٹر میں اندھا دھند فائرنگ کی۔انہوں نے کہا کہ فوج کی جانب سے فائرنگ کا کرارا جواب دیا گیا۔ اس میں کسی کے زخمی ہونے یا نقصان کی خبر نہیں ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT