Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / سرحد پار حملے کا منہ توڑ جواب دینے تیار رہیں :جیٹلی

سرحد پار حملے کا منہ توڑ جواب دینے تیار رہیں :جیٹلی

سرینگر ،18مئی(سیاست ڈاٹ کام )وزیردفاع ارون جیٹلی نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)اور بین الاقوامی سرحد(آئی بی)پار سے کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لئے فوجی جوانوں کو تیار رہنے کا اعلان کیا اور انہوں نے قومی سالمیت کے لئے ان چیلنج بھرے حالات کا سامنا کررہے ہر ایک فوجی کی بہادری،قربانی اور حب الوطنی کی ستائش کی۔ جیٹلی نے کل رات یہاں فوج کے سینئر کمانڈروں کے ساتھ ایک اعلی سطح کی سکیورٹی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ پورے ملک کو فوجیوں پر فخر ہے ۔میٹنگ میں موجود فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے وزیردفاع کو ایل او سی اور آئی بی کی صورت حال کے بارے میں تفصیلی معلومات دی۔پونچھ میں ایل او سی پر دو ہندوستانی فوجیوں کی لاشوں کی بے حرمتی کئے جانے کے بعد پاکستانی فوجی ایل او سی اور آئی بی پر روزبروزجنگ بندی کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

چیف منسٹر کے قابل اعتراض فوٹو اور متنازعہ تبصرہ کرنے کا ملزم گرفتار
امروہہ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ کے قابل اعتراض فوٹو اپ لوڈ کرنے اور اس پر متنازعہ تبصرہ کرنے والے ملزم کو امروہہ پولیس نے آج جیل بھیج دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق منگل کو امروہہ کا رہنے والے داؤد نے چیف منسٹر یوگی کی قابل اعتراض تصویریں ٹویٹر پر اپ لوڈ کرنے کے علاوہ متنازعہ تبصرہ پوسٹ کیا تھا۔ اگلے روز آل انڈیا کونسل نے اس کے خلاف ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ نریندر پرتاپ سنگھ کو میمورنڈم دیا اور کارروائی کا مطالبہ کرکے ضلع ہیڈکوارٹر پولیس کے دفتر پر مظاہرہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT