Tuesday , October 17 2017
Home / ہندوستان / سرحد پار سے 3پاکستانی بچے ہندوستان میں داخل ہوگئے

سرحد پار سے 3پاکستانی بچے ہندوستان میں داخل ہوگئے

جیسلمیر۔/22ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع جیسلمیر کے موضع کوریہ بیری میں آج بارڈر سیکورٹی فورس نے 3پاکستانی لڑکوں کو پکڑ لیا۔ بی ایس ایف کے عہدیدار نے بتایا کہ تین پاکستانی بچے جیسلمیر کی سرحد سے علاقہ کرشنا گڑھ میں داخل ہوگئے اور آج صبح موضع کوریہ بیری میں پہنچنے پر دیہاتیوں کی شکایت کے بعد انہیں پکڑ لیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ 12تا 14سال عمر کے ان بچوں کی شناخت نہیں ہوسکی اور ان کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض مواد یا دستاویزات برآمد نہیں ہوئے جبکہ سرحد پار گھس آنے کا مقصد بھی واضح نہیں ہوسکا۔باور کیا جاتا ہے کہ یہ بچے کھیلتے کھیلتے ہندوستانی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں۔ انہیں پاکستانی رینجرس کے ساتھ بات چیت کے بعد واپس بھیج دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT