Thursday , August 24 2017
Home / دنیا / سرحد پر امن دوستی رکھنے سے ہند و چین کا اتفاق

سرحد پر امن دوستی رکھنے سے ہند و چین کا اتفاق

سربراہ افواج جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ کی چینی ہم منصب اور دیگر عہدیداروں سے بات چیت
بیجنگ ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سوہاگ نے یہاں چین کے سرکردہ فوجی عہدیداروں سے بات چیت کی۔ اس دوران ہندوستان اور چین نے اپنی سرحدوں پر امن و دوستی برقرار رکھنے کی ضرورت سے اتفاق کیا۔ جنرل سوہاگ نے اپنے چینی ہم منصب سے ایک ایسے وقت بات چیت کی جب پیپلز لبریشن آرمی کی طرف سے خط حقیقی قبضہ پر وقفہ وقفہ سے دراندازیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ جنرل سوہاگ نے چینی زمینی فوج کے سربراہ  جنرل لی ژھوجنگ سے ملاقات کے ساتھ اپنے چار روزہ دورہ کا آغاز کیا۔ جنرل لی نے بائی بلڈنگ پر جنرل سوہاگ کا گارڈ آف آنر کے ساتھ استقبال کیا۔ بعدازاں دونوں نے سرکاری مذاکرات کا آغاز کیا جس میں باہمی مفادات کے متعدد امور و مسائل پر وسیع تر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان دونوں نے پوری ستائش کے ساتھ اس بات کا نوٹ لیا کہ چھٹویں ہند ۔چین مشترکہ تربیتی پروگرام ’دست بہ دست‘ 2016ء پونے میں جاری ہے اور انہوں نے دو ملکوں کی افواج کے درمیان مزید دفاعی تبادلوں سے اتفاق کیا۔ سوہاگ نے بعدازاں چینی ایرفورس کے جنرل زوقلیانگ سے ملاقات کی۔

TOPPOPULARRECENT