Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرخ کارڈ دکھانے پر ریفری کا قتل

سرخ کارڈ دکھانے پر ریفری کا قتل

بیونس آئریس۔17 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا میں ایک فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھانے پر ریفری کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔ ارجنٹینا کے صوبے کورڈوبا کے دارالحکومت کیمپو ڈی لا برائبیرا میں  کھیلے گئے میچ کے دوران ریفری نے کھلاڑی کو سرخ کارڈ دکھایا جس کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا ہی تھا کہ ایک شخص میدان میں بھاگتا ہوا آیا اور اس نے پستول نکال کر گولیاں چلا دیں۔ پولیس کے ترجمان نے کہا کہ یہ سب میچ کے دوران ہوا، ہمیں نہیں معلوم کہ ریفری کے ساتھ کیا ہوا لیکن کھلاڑی انتہائی غصے میں تھا، وہ میدان سے باہر جا کر اپنی پستول لے کر آیا اور ریفری کو مار دیا۔ حملہ آور نے 48 سالہ ریفری سیزر فلورس کے سر، سینے اور گردن میں تین گولیاں ماریں اور فرار ہو گیا، حکام نے بڑے پیمانے پر اس کی تلاش کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ اس موقع پر حملہ آور نے 25 سالہ کھلاڑی والٹر زراٹے کو بھی سینے میں گولی ماری جس پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT