Monday , October 23 2017
Home / ہندوستان / سردار پورہ قتل عام مقدمہ ۔17 ملزمین کی عمر قید برقرار‘ 14 بری کردئے گئے

سردار پورہ قتل عام مقدمہ ۔17 ملزمین کی عمر قید برقرار‘ 14 بری کردئے گئے

احمد آباد 20 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات ہائیکورٹ نے آج سردار پورہ قتل عام کیس میں خاطی قرار دئے گئے 14 افراد کو بری کردیا ہے جبکہ 17 دوسروں کی سزائے عمر قید کو برقرار رکھا گیا ہے ۔ اس کیس میں 33 افراد کو زندہ جلادیا گیا تھا ۔ نچلی عدالت میں اس کیس میں 31 افراد کو خاطی قرار دیا گیا تھا تاہم آج ہائیکورٹ نے 14 کو بری کردیا اور 17 کی سزا برقرار رکھی ہے ۔ جسٹس ہرش دیوانی اور جسٹس برین ویشنو پر مشتمل ایک ڈویژن بنچ نے 17 افراد کی سزائے عمر قید برقرار رکھی ہے ۔ ہائیکورٹ نے کہا کہ 14 افراد کے خلاف ثبوت و شواہد کا فقدان ہے اور گواہوں کے بیانات بھی متضاد ہیں۔ پولیس نے سردار پورہ قتل عام کیس میں جملہ 76 افراد کو گرفتار کیا تھا جن میں دو مقدمہ کے دوران فوت ہوگئے جبکہ ایک کمسن لڑکا تھا ۔

TOPPOPULARRECENT