Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / سردی کی لہر دو ہفتے جاری رہے گی

سردی کی لہر دو ہفتے جاری رہے گی

حیدرآباد ۔ 24 ڈسمبر (سیاست نیوز) ماہرین موسمیات نے پیش قیاسی کی ہیکہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران تلنگانہ میں رات کے درجہ حرارت میں معمول سے 3 تا 5 ڈگری سلسیس کی کمی ہوگی اس طرح سردی مزید بڑھ جائے گی۔ ختم سال تک سردی کی لہر برقرار رہے گی۔ اگر ہواؤں کی موجودہ رفتار برقرار رہی تو جنوری کے پہلے ہفتہ میں بھی سردی کی لہر جاری رہے گی۔ گذشتہ روز تلنگانہ میں درجہ حرارت معمولی سے ایک تا چھ ڈگری سلسیس کم رہا۔ حیدرآباد میں درجہ حرارت 11 اعشاریہ 9 ڈگری سلسیس ہے جو معمول سے 3 ڈگری کم ہے۔ جنوبی ہند میں سب سے کم درجہ حرارت، عادل آباد میں 6 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ کھمم میں درجہ حرارت 11 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد کے دفتر موسمیات کے ڈائرکٹر انچارج وائی کے ریڈی نے کہا کہ جاریہ موسم توقع ہیکہ آئندہ دو ہفتے تک جاری رہے گا۔ کل محبوب نگر میں درجہ حرارت 35 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا ۔ یہ ریکارڈ کیا گیا اعظم ترین درجہ حرارت ہے۔

TOPPOPULARRECENT