Monday , July 24 2017
Home / دنیا / سردی کی وجہ سے ملکہ برطانیہ چرچ نہیں گئیں

سردی کی وجہ سے ملکہ برطانیہ چرچ نہیں گئیں

لندن ۔ /25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانیہ کی ملکہ الزبیتھ دوم نے آج شدید ترین سردار کی وجہ سے کرسمس کے دن سالانہ گرجا گھر اجتماع میں شرکت نہیں کی ۔ بکھنگم پیالس نے بتایا کہ 90 سالہ ملکہ الزبتھ نے گھر میں رہنے کو ترجیح دی اس طرح وہ سالانہ کرسمس تقریب میں شرکت نہیں کرسکیں ۔ البتہ انہوں نے خاندان کی کرسمس تقاریب میں حصہ لے رہی ہیں ۔ شاہی خاندان نے کرسمس تقاریب کا اہتمام کیا ہے ۔ جس میں پرنس فلپ ، پرنس چارلس ، پرنس ہیری اور دیگر شاہی ارکان نے ملکہ کے نورفوک ایسینٹ میں منعقدہ تقریب میں حصہ لیا ۔ پرنس ولیم اور ڈچ آف کیمبرج نے بکلیری میں میڈلٹن فیملی کے ساتھ کرسمس منایا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT