Tuesday , June 27 2017
Home / شہر کی خبریں / سرزمین حیدرآباد سارے ملک کیلئے ہند و مسلم اتحاد کی مثال

سرزمین حیدرآباد سارے ملک کیلئے ہند و مسلم اتحاد کی مثال

مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا اکثریتی طبقہ کی ذمہ داری، مکل سنگما ، سوامی اگنی ویش کا خطاب
حیدرآباد 18 جون (سیاست نیوز) چیف منسٹر میگھالیہ مکل سنگما نے ہندوستان کو ہندو مسلم اتحاد کا گہوارہ ہے۔ امن اور بھائی چارگی ہی ہماری طاقت ہے۔ اتحاد سے ہی ملک ترقی کے منازل طے کرپائے گا۔ آل انڈیا میناریٹیز فورم و انڈیا عرب فرینڈشپ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام کنگس پیالس فنکشن ہال میں منعقدہ دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے اُنھوں نے کہاکہ عیدین اور تہوار آپسی بھائی چارگی کے رشتے کو مستحکم کرنے میں معاون و مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ سرزمین حیدرآباد سارے ملک کے لئے ہندو مسلم اتحاد کی مثال ہے۔ وہ بچپن سے اسلام کے قریب رہے ہیں۔ مقدس ماہ رمضان عبادتوں کا مہینہ ہے۔ انھوں نے تلنگانہ کے سرمایہ کاروں کو میگھالیہ میں بھی سرمایہ کاری کرنے اور ترقی میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ سوامی اگنی ویش نے کہاکہ ہندوستان امن کی سرزمین ہے۔ بھائی چارگی اور اُخوت ہندوستانیوں کی نس نس میں بسا ہوا ہے۔ امن وامان کو برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ مسلمانوں کیلئے رمضان ماہِ مقدس ہے۔ مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرنا اکثریتی طبقہ کی ذمہ داری ہے۔ صدر آل انڈیا میناریٹیز فورم و انڈیا عرب فرینڈشپ فاؤنڈیشن جابر پٹیل نے اپنے خطاب میں اپنی دونوں تنظیموں کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ آل انڈیا میناریٹیز فورم ملک میں سماج کے تمام طبقات میں بھائی چارگی کو فروغ دینے اور انڈیا عرب فرینڈشپ فاؤنڈیشن خلیجی ممالک میں ہندوستان کے خوشگوار تعلقات کو استوار کرنے میں ایک پُل کی طرح خدمات انجام دے رہا ہے۔ اس افطار پارٹی میں مرکزی وزیر بنڈارو دتاتریہ، سابق مرکزی وزیر چدمبرم، نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں، ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی، وزیرداخلہ این نرسمہا ریڈی، قائد اپوزیشن تلنگانہ قانون ساز کونسل محمد علی شبیر، نائب صدرنشین این ودیا ساگر ، ریاستی وزیر امکنہ اندرا کرن ریڈی، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی، مولانا عمیر الیاسی، جسٹس ایشوریا، ارکان پارلیمنٹ ممتا سنگھتما، محمد سلیم، سلیم چودھری، سلیم انصاری، بی بی پاٹل، جیتندر ریڈی، بی رینوکا، ایس وی سبا ریڈی، نندی ایلیا، ڈاکٹر نرسیا گوڑ، جی سکھیندر ریڈی، حسین نور عالم چودھری، سابق ارکان پارلیمنٹ سروے ستیہ نارائنا، انجن کمار یادو، سریش شٹکار، مدھو گوڑ یشکی، صدر تلنگانہ پردیش کانگریس اقلیت ڈپارٹمنٹ محمد خواجہ فخرالدین، رکن قانون ساز کونسل محمد فریدالدین، تلگودیشم قائد فیروز خان، وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے قائد متین مجتندی، مجلس بچاؤ تحریک کے قائد امجد اللہ خان خالد، چیف سکریٹری تلنگانہ ایس پی سنگھ، اسپیشل چیف سکریٹری اجئے مشرا، شیلندر کمار جوشی، ٹی کرشنا پرساد، ڈی جی پی ناگی ریڈی، وائس چانسلر راجیو گاندھی آئی آئی ٹی یونیورسٹی ستیہ نارائنا، کانگریس قائد ایس کے افضل الدین، ڈپٹی میئر بابا فصیح الدین، صدر عالمی اُردو فاؤنڈیشن کبیر صدیقی، تین کنٹک لنک سی کے سی ای او مختلف یمن، سوڈان، اُردن، ترکی کے علاوہ دوسرے ممالک کے سفیر ، مولانا ضیاء عرفان حسامی نے ماہ رمضان اور روزوں کی برکات پر روشنی ڈالی۔ ٹی آر ایس کے قائد ایم ایم بیگ، کانگریس کے قائد سید شوکت رحمت علی، محفوظ قادری، ڈاکٹر احمد رفیق، منورالزماں، حسن عرفان، سلمان عرفان، نظام قادری، وسیم نے بھی افطار پارٹی میں شرکت کی۔ مہمانوں کا جنرل سکریٹری انڈیا میناریٹیز فورم عتیق صدیقی، دلاور پٹیل، حامد خالد، ابو پٹیل، سید نور، خضر پٹیل نے استقبال کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT