Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / سرسلہ ایس پی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

سرسلہ ایس پی کو برطرف کرنے کا مطالبہ

سرسلہ۔/26جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بے قصور افراد پرفرضی مقدمات دائر کرکے اذیت رسانی کا شکار بنانے والے بے رحم سرسلہ ضلع کے ایس پی جی وشواجیت کوفوری برطرف کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایم آر ایس پی ضلع انچارج وی ویرتا نے مطالبہ کو لیکر ایم آر ایس پی کے زیر اہتمام کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دیا۔ اس موقع پر انہوں نے مخاطب کرتے ہوئے الزام عائد کیاکہ ریت کی لاریوں کو جلائے جانے میں کسی بھی قسم کا تعاون نہ رکھنے والوں کے خلاف جعلی فرضی مقدمے دائر کئے گئے ہیں اور انہیں تھرڈ ڈگری لگاتے ہوئے تمام سیاسی پارٹیوں اور طبقات و سنگھموں کی جانب سے احتجاج کے باوجود مقامی رکن اسمبلی و وزیر کے ٹی آر تاحال خاموش بیٹھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کا طرز عمل ایس سی، بی سی اور عوام کے ساتھ انتہائی ظالمانہ و جابرانہ ہے۔ اس احتجاج میں متحدہ ضلع انچارج بوئنی کمریا اور دیگر قائدین موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT