Saturday , July 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرسلہ میں بین الاقوامی یوم خواتین کا اہتمام

سرسلہ میں بین الاقوامی یوم خواتین کا اہتمام

جوائنٹ کلکٹر یاسمین باشاہ نے کلکٹر کی ذمہ داری نبھائی

سرسلہ۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بین الاقوامی یوم خواتین کے موقع پر سرسلہ ضلع کلکٹر ڈی کرشنا بھاسکر نے جوائنٹ کلکٹر محترمہ شیخ یاسمین باشاہ کو آج ایک روزہ کلکٹر کی زائد ذمہ داری دی۔ اس موقع پر آرڈی آفس احاطہ میں ایک رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں مستقل ضلع کلکٹر کرشنا بھاسکر، جوائنٹ کلکٹر شیخ یاسمین باشاہ، رکن اسمبلی ویملواڑہ سی ایچ رمیش بابو، ٹیسکوب چیرمین کونڈوری رویندر راؤ، CESS چیرمین لکشما ریڈی سمیت مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والے خواتین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اس تقریب کو کرشنا بھاسکر نے مخاطب کرتے ہوئے سماج میں لڑکیوں کی پیدائش کی شرح معمولی ہونے پر اظہار تعجب کیا۔ جبکہ محترمہ یاسمین باشاہ نے خواتین پر زوردیتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی پیدائش پر ہمیں خوش ہونا چاہیئے، اکثر گھرانوں میں لڑکیوں کی پیدائش کو نحوست سمجھا جاتا ہے لیکن آج لڑکوں کی بہ نسبت لڑکیاں تعلیمی میدان میں کافی پروان چڑھ رہی ہیں اور مردوں کے شانہ بہ شانہ ترقی کی منازل طئے کرتے ہوئے ملک کا نام روشن کررہی ہیں۔ انہوں نے خواتین کو خود مکتفی بنانے کیلئے حکومت کی جانب سے دی جانے والی مراعات سے استفادہ کا مشورہ دیا۔ رکن اسمبلی رمیش بابو ٹیسکوب چیرمین رویندر راؤ نے خواتین کو بین الاقوامی یوم خواتین کی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی خواتین کی بڑی تعداد کو تہنیت پیش کی گئی۔

 

سرپورٹاون ایس بی بینک میں
کیاش نہ رہنے پر عوام کو مشکلات
سرپور ٹاؤن۔/8مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں موجود اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد (SBH) کی برانچ موجود ہے اور اس بینک سے لگ بھگ 200تا250 گاؤں کے عوام استفادہ کرتے ہیں لیکن 8مارچ کو ایس بی ایچ بینک میں کیاش نہ رہنے کی تختی لگی رہنے پر دوردراز سے آنے والے عوام کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے لگ بھگ 50کیلو میٹر کی دوری سے آئے ہوئے بینک صارفین کو رقم لئے بغیر اپنے مکانات کو مایوسی کے ساتھ واپس لوٹنے پڑا۔

TOPPOPULARRECENT