Tuesday , September 26 2017
Home / شہر کی خبریں / سرسلہ میں ترقیاتی کام 15 اگسٹ تک مکمل کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

سرسلہ میں ترقیاتی کام 15 اگسٹ تک مکمل کرنے کے ٹی آر کی ہدایت

حیدرآباد 7 جولائی ( این ایس ایس ) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے سرسلہ ضلع عہدیداروں کی جانب سے ترقیاتی کاموں کی بروقت عدم تکمیل پر ناراضگی کا اظہار کیا ۔ وزیر موصوف نے محکمہ پنچایتی راج و دیہی ترقیات کو ہدایت دی کہ سرسلہ میں ترقیاتی کاموں کو 15 اگسٹ تک مکمل کرلیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جایگا اور ان کنٹراکٹرس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے جو اپنے کام شیڈول کے مطابق مکمل نہیں کر پا رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT