Monday , October 23 2017
Home / شہر کی خبریں / سرسلہ میں دلت اور بی سی طبقات پر پولیس ظلم کی مذمت

سرسلہ میں دلت اور بی سی طبقات پر پولیس ظلم کی مذمت

چیف منسٹر کے سی آر سے معذرت خواہی کا مطالبہ ، صدر تلنگانہ پی سی سی اتم کمار ریڈی
حیدرآباد ۔ 24 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی اتم کمار ریڈی نے سرسلہ میں دلتوں اور بی سی طبقات پر پولیس کی ظلم و زیادتی کی سخت مذمت کی ۔ چیف منسٹر کے سی آر سے معذرت خواہی کرنے اور وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر کو اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہوجانے کا مطالبہ کیا ۔ اس واقعہ کے خلاف 26 جولائی کو کلکٹریٹس پر احتجاجی دھرنا منظم کرنے اور 31 جولائی کو چلو سرسلہ منظم کرنے کا اعلان کیا ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کا آج گاندھی بھون میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا ۔ جس میں قائد اپوزیشن کے جانا ریڈی ، ورکنگ پریسیڈنٹ ، ملو بٹی وکرامارک سابق صدر پردیش کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا کونسل کے ڈپٹی فلور لیڈر پی سدھاکر ریڈی سابق مرکزی وزیر بلرام نائیک کے علاوہ نائب صدور اور جنرل سکریٹریز نے حصہ لیا ۔ بعد ازاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اتم کمار ریڈی نے کہا کہ دلتوں پر مسلسل حملے کئے جارہے ہیں ۔ ریاست کی تقسیم کے بعد سنہرے تلنگانہ کی امیدتھی ۔ دلتوں اور پسماندہ طبقات پر مظالم میں اضافہ ہوگیا ہے ۔ سرسلہ میں ریت مافیا نے چیف منسٹر کے ارکان خاندان کی پشت پناہی سے غنڈہ گردی پر اتر آیا ہے ۔ جس کی تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سخت مذمت کرتی ہے ۔ چند دن قبل کھمم میں تیار شدہ فصل کو اقل ترین قیمت ادا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے پرامن احتجاج کرنے والے دلت کسانوں پر حملہ کیا گیا ان کے خلاف ملک سے غداری کے الزامات عائد کر کے ہتھکڑیاں پہنا کر عدالت میں پیش کیا گیا ۔ اس مسئلہ پر 18 جولائی کو کانگریس کی جانب سے ڈی جی پی سے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی گئی تین دن میں کارروائی کرنے کا تیقن دیا گیا مگر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ۔ اس مسئلہ پر چیف منسٹر کے سی آر فوری معذرت خواہی کریں اور وزیر آئی ٹی کے ٹی آر استعفیٰ دے دیں بصورت دیگر کانگریس کی جانب سے احتجاج میں شدت پیدا کرنے کا انتباہ دیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT