Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرسلہ میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد

سرسلہ میں گراما جیوتی پروگرام کا انعقاد

کریم نگر ۔ 20اگسٹ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مواضعات کی ہمہ جہتی ترقی کیلئے چیف منسٹر نے گراما جیوتی پروگرام کو تشکیل دیا ہے ، ان خیالات کا اظہار ریاستی پنچایت راج و آئی ٹی محکمہ کے وزیر کے تارک راما راؤ نے کیا ۔ وزیر موصوف کا اپنایا ہوا موضع رامنا پلی منڈل سرسلہ میں منعقدہ گراما سبھا میں شرکت کی ۔ اس موقع پر انھوں نے موضع کے اسکول آر ڈبلیو ایس بور ، جانوروں مویشیوں کے پانی پینے کے مقام و دیگر چیزوں کاپیدل دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا ۔ جانوروں کے پانی کو کنڈی کو صاف کرکے استعمال میں لانے اور پانی کے جذب ہونے کے گڑھے تعمیر کروانے عہدیداران کو حکم دیا ۔ مدرسہ کی کمپاؤنڈ وال ، زائد جماعت کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری کرنے کا تیقن دیا ۔ سڑکوں کے بازوں میں خطرناک کنویں اور گڑھوں کو مٹی سے بھرنے کی ہدایت کی ۔ بعد ازاں گرام پنچایت کے احاطہ میں منعقدہ گراما سبھا میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اراضی کی نشاندہی کرنے پر قبرستان کی تعمیر کیلئے فنڈس کی منظوری دی جائیگی ۔ حکومت کی جانب سے امداد کی جائیگی ۔ عوام میں کام میں وقف ہوکر ترقی حاصل کریں ۔ اس پروگرام میں ضلع پریشد چیر پرسن تکداوما ، ضلع کلکٹر نیتو پرساد ، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار ، ڈی آر ڈی اے پی ۔ ڈی ارونا شری ، سرسلہ آر ڈی او بھکشا نائیک ، پنچایت راج ایس بی وشراتھم ، ایس چیرمین لکشما ریڈی ، سرپنچ راجیشوری ، زیڈ پی ٹی سی ، ایم پی پی عہدیداران و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT