Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرسلہ کو ضلع بنانے کا مطالبہ، بھوک ہڑتال جاری

سرسلہ کو ضلع بنانے کا مطالبہ، بھوک ہڑتال جاری

سرسلہ ۔ 22 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرسلہ کو ضلع کا درجہ دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سرسلہ میں امبیڈکر چوک پر اپوزیشن جوائنٹ ایکشن کمیٹی، پدما شالی سنگم کی جانب سے کی جانے والی زنجیری بھوک ہڑتال آج 32 ویں روز میں داخل ہوگئی۔ ہڑتالی کیمپ میں شامل قائدین نے کیمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد سرسلہ کو ضلع کا درجہ دیں، ورنہ یہاں کی جانے والی بھوک ہڑتال میں مزید شدت پیدا کی جائے گی۔ اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مسلم قائد محمد عبدالستار نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے سرسلہ سے نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر کے ٹی راما راؤ پر الزام عائد کیا کہ وہ اپنے سیاسی اثرورسوخ کے ذریعہ پولیس پر اپنا دباؤ برقرار رکھتے ہوئے احتجاجی مظاہرین پر قاتلانہ حملے کے مقدمات درج کرواکر معصوم افراد کی گرفتاری عمل میں لارہے ہیں۔ محمد عبدالستار نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ سرسلہ کو ضلع بنانے کی مانگ کو لے کر یلاریڈی پیٹ منڈل کے زیڈ پی ٹی سی توٹا آگیا سے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے ان کی کار کو روک دیا تھا۔ اس وقت ہوئی گڑبڑ میں ان کی کار کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے، لیکن اس واقعہ میں ملوث 20 افراد پر غیرجانب داری کے ذریعہ من گھڑت الزامات کے ذریعہ قاتلانہ حملہ کا بغیر کسی شکایتی درخواست کے کیس درج کرتے ہوئے ان افراد کو حراست میں لیا جارہا ہے۔ عبدالستار نے کہا کہ کے ٹی آر اپنے سیاسی اثر کے ذریعہ سچائی کی آواز کو دباکر سرسلہ ضلع کی تحریک کو ختم نہیں کرسکتے۔

TOPPOPULARRECENT