Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرسلہ کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کا تیقن

سرسلہ کی ترقی کیلئے تمام تر اقدامات کا تیقن

کانگریس قائدین کی ٹی آر ایس میں شمولیت پر کے ٹی آر کاخطاب
سرسلہ۔/13مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سیاسی اعتبار سے شہرت کا حامل علاقہ سرسلہ اور اس اسمبلی حلقہ کی ہمہ جہت ترقی کیلئے میں ہر ممکنہ کوشش کروں گا۔ ریاستی وزیر آئی ٹی کے ٹی آر نے اس بات کا تیقن دیا۔ سرسلہ مجلس بلدیہ کے سابق چیرپرسن جی منجولا کانگریس کونسلرس کے اتوشا، کے وجئے لکشمی و دیگر کانگریس قائدین کے ریاستی وزیر کے ٹی آر کی قیامگاہ پر ٹی آر ایس میں شمولیت کے موقع پر کے ٹی آر نے ان خیالات کا اظہار کیا۔ کے ٹی آر نے گلابی کھنڈوا پہنا کر ان قائدین کا پارٹی میں خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرسلہ کی ترقی کیلئے خصوصی طور پر فنڈس مختص کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امرت اسکیم میں سرسلہ کو شامل کیا جائے گا جبکہ 60کروڑ کے خرچ سے رنگ روڈ کی تعمیر ، مزید 10کروڑ کے صرفہ سے ایریل ماڈل اسکول قائم کرں گا۔ انہوں نے کارپوریٹ کمپنیوں کے قیام کی بات بتائی۔ بنکروں کو کپڑا تیار کرنے والے مزدوروں کو سی ایم کے ذریعہ خصوصی پیاکیج کا اعلان کرواؤنگا۔1500 ڈبل بیڈ روم مکانات کی منظوری دلواؤں گا۔ اس موقع پر سرسلہ کے متوطن جی شنکریا، جی سرینواس، ساکشی ، نارائن ، ایم شنکر، سی کنکیا، ایم پرساد، جی بال کشن، پرساد، دیوداس، کرشنا میری و دیگر نے ٹی آرایس میں شمولیت اختیار کی۔
تنخواہوں میں اضافہ کرنے آشا ورکرس کا مطالبہ

TOPPOPULARRECENT