Thursday , July 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز احمد ونڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان

سرفراز احمد ونڈے کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان

کراچی ۔9 فروری (سیاست ڈاٹ کام )پاکستان کی ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی نے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد سرفراز احمد کو کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ اظہر علی نے ونڈے ٹیم کی قیادت چھوڑنے کے بارے میں آگاہ کردیا ہے اور سرفراز احمد ونڈے ٹیم کے نئے کپتان ہوں گے۔یاد رہے کہ سرفراز احمد پاکستان کی ٹی20 ٹیم کی قیادت بھی کر رہے ہیں۔دبئی میں پاکستان سوپر لیگ کے سلسلے میں موجود پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان، ٹسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ، کوچ مکی آرتھر سمیت اعلیٰ حکام کی اہم ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔اجلاس کے دوران سینئر کھلاڑیوں مصباح الحق اور یونس خان کے مستقبل پر گفتگو بھی ہوئی اور ٹسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ابھی انہوں نے مستقبل کا فیصلہ نہیں کیا اور پاکستان سوپر لیگ کے بعد اس بارے میں فیصلہ کریں گے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں متواتر شکستوں کے بعد پاکستان کرکٹ کے مقتدر حلقوں کی جانب سے ٹسٹ اور ونڈے ٹیم کی قیادت میں تبدیلی کا مطالبہ کرتے ہوئے سرفراز کو تینوں طرز کی کرکٹ  میں قیادت سونپنے کے مشورے دئے جا رہے تھے۔سابق کھلاڑیوں نے بھی مصباح الحق اور اظہر علی کے دفاعی انداز قیادت پر برہمی اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بورڈ سے جلد اہم فیصلے کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس سلسلے میں عمر اکمل، شعیب ملک اور محمد حفیظ کے مستقبل کے بارے میں بھی جلد اہم فیصلہ متوقع ہے اور ممکنہ طور پر احمد شہزاد کی دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے ٹیم میں واپسی ہو گی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT