Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز احمد پاکستان کے T20 کپتان نامزد

سرفراز احمد پاکستان کے T20 کپتان نامزد

لاہور ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وکٹ کیپر؍ بیٹسمن سرفراز احمد کو آج پاکستان کی ٹوئنٹی 20 ٹیم کا کیپٹن نامزد کیا گیا۔ وہ شاہد آفری کی جگہ لیں گے، جو ٹیم کی مایوس کن ورلڈ ٹی ٹوئنٹی مہم کے بعد اس منصب سے مستعفی ہوگئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بیان میں کہا کہ پی سی بی کو پاکستان T20 ٹیم کے کپتان کے طور پر سرفراز احمد کے تقرر کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے۔ سرفراز کو گزشتہ سال او ڈی آئی اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا وائس کیپٹن مقرر کیا گیا تھا۔ وہ اس کھیل کے مختصر ترین فارمٹ کی کپتانی کا شاہد آفریدی سے جائزہ لے رہے ہیں ، جن کی میعاد بطور کپتان آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2016ء کے بعد اختتام پذیر ہوگئی۔ اس تبدیلی پر تبصرہ کرتے ہوئے پی سی بی چیئرمین شہریار خان نے کہا کہ قائدانہ رول کیلئے سرفراز فطری انتخاب ہے۔ ’’میں نے سرفراز سے آج صبح بات کی اور انھیں واقف کرایا کہ اس پوزیشن کیلئے وہ ہماری فطری پسند ہیں۔ اُن کے تقرر کی کوئی محدود میعاد نہیں ہے۔ اُن کے نئے رول میں میری نیک تمنائیں اُن کے ساتھ ہیں۔‘‘ سرفراز نیشنل ٹیم کیلئے بڑے ہی مشکل وقت میں جائزہ لے رہے ہیں، جو ہندوستان میں حالیہ ورلڈ T20 میں اپنے گروپ مرحلے میں چار کے منجملہ تین میچز ہار کر ناک آؤٹ ہوگئی تھی۔ اس مایوس کن مظاہرے کے نتیجے میں آفریدی کپتانی سے مستعفی ہوئے۔ کوچ وقار یونس نے بھی گزشتہ روز سبکدوشی اختیار کرلی، مگر ساتھ میں دعویٰ کیا کہ اُن کے کسی بھی مشورے کو بورڈ نے قبول نہیں کیا۔ 28 سالہ سرفراز 21 ٹسٹ کھیل چکے ہیں، جن میں انھوں نے 1296 رنز بہ اوسط 46.28 بنائے۔ انھوں نے 58 او ڈی آئی میچز میں 1077 رنز 29.91 کی اوسط پر اسکور کئے۔ اور 21 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل مقابلوں میں ان کی بیٹنگ کارکردگی 291 رنز (اوسط 29.10) ہے۔

TOPPOPULARRECENT