Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز احمد کو کپتانی ملنے پر اترپردیش میں ماموں کے گھر جشن

سرفراز احمد کو کپتانی ملنے پر اترپردیش میں ماموں کے گھر جشن

نئی دہلی۔ 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد کے قومی ٹی 20 ٹیم کا کپتان بننے پر ہندوستان میں بھی جشن منایا گیا ہے۔ اتر پردیش کے ضلع اٹاوہ کی بھیم راؤ زرعی انجینئرنگ کالج میں سینئرکلرک کے عہدے پر تعینات سرفراز احمد کے ماموں محبوب حسن صدیقی اپنے بھانجے کی تقرری پر بے انتہا خوش ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ ان کے ماموں کا کہنا تھا کہ ہمیں سرفراز کے کپتان بننے کی بے انتہاخوشی ہے، جیسے ہی خبر سامنے آئی کہ سرفراز احمد کو پاکستانی ٹیم کا کپتان بنادیا گیا ہے تو میری بہن نے فوری طور پر مجھے فون کر کے یہ خوشخبری سنائی جس پر خوشی کے مارے میری آنکھوں میں آنسو آگئے۔  انھوں نے بتایا کہ میڈیا پر خبر نشر ہوتے ہی میرے  آس پڑوس کے لوگوں کا مبارکباد دینے کیلئے میرے گھر تانتا بندھ گیا اور میں نے اپنے علاقے میں خوب مٹھائی بھی تقسیم کی۔

 

مرلی اور ہربھجن
خطرناک بولرس : گلرکرسٹ
نئی دہلی ۔10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلیا کے سابق مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹسمین ایڈم گلکرسٹ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انٹرنیشنل کیریئر میں انہیں متھایا مرلی دھرن اور ہربھجن سنگھ نے کافی دشواریاں پیدا کیں۔

TOPPOPULARRECENT