Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز اپنی ٹیم کو نمبر ون بنانے کے خواہاں

سرفراز اپنی ٹیم کو نمبر ون بنانے کے خواہاں

اسلام آباد۔21 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کھیل کے تینوں فارمیٹ میں اپنی ٹیم کو عالمی نمبر ایک بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔حال ہی میں ٹسٹ ٹیم کی قیادت کی اہم ذمے داری ملنے کے بعد سرفراز اب تینوں فارمیٹس میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔شاہد آفریدی کی جانب سے ٹوئنٹی20 کی قیادت چھوڑنے کے بعد انہیں کپتان بنایا گیا تھا جبکہ رواں سال اظہر علی نے ونڈے ٹیم کی قیادت سے استعفیٰ دیا تو سرفراز احمد کو ذمے داریاں سونپی گئی تھیں۔دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام پر مصباح الحق کی سبکدوشی کے بعد سرفراز احمد کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان بھی بنا دیا گیا۔آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی جیتنے والی ٹیم کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز احمد نے کہا کہ وہ مستقبل میں ہونے والے ایونٹس میں بھی کامیابی حاصل کر کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کریں گے۔ ہماری کوشش ہو گی کہ تمام فارمیٹس میں ٹیم کو عالمی نمبر ایک بنا دیں۔

TOPPOPULARRECENT