Friday , June 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز نے عمران خان کا 25 سال قدیم ریکارڈ توڑ دیا

سرفراز نے عمران خان کا 25 سال قدیم ریکارڈ توڑ دیا

کارڈیف ۔13 جون (سیاست ڈاٹ کام )سری لنکا کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو کامیابی دلوانے والے ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے اپنی عمدہ کارکردگی سے ایک نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔سرفراز احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور 162 رنز پر سات وکٹوں سے محروم ہونے والی پاکستانی ٹیم کو محمد عامر کے ساتھ مل کر فتح سے ہمکنار کرا دیا۔انہوں نے ناقابل شکست 61 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سیمی فائنل میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ نیا ریکارڈ بھی بنا دیا۔قبل ازیں پاکستان کے کسی بھی کپتان نے آئی سی سی ٹورنامنٹس میں ہدف کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے 50 رنز یا اس سے زائد اسکور نہیں کیے تھے اور عمران خان کے 1992 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ہدف کے تعاقب میں بنائے گئے 44 رنز سب سے بڑا اسکور تھا۔سرفراز احمد نے 79 گیندوں پر پانچ چوکوں کی مدد سے 61 رنز کی اننگز کھیلی۔اس میچ میں پاکستان کے شعیب ملک نے اپنے کیریئر کا 250واں ون ڈے میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا، وہ پاکستان کی جانب سے یہ کارنامہ انجام دینے والے 10ویں کھلاڑی ہیں۔پاکستان کی جانب سے جنید خان نے 10 اوورز کے کوٹے میں تین میڈن کرواتے ہوئے 40 رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کیں۔یہ چار سال بعد پہلا موقع تھا کہ پاکستان کی جانب سے کسی کھلاڑی نے ایک ونڈے میچ میں تین میڈن ڈالے ہوں۔اس سے قبل یہ کارنامہ 2013 میں شاہد آفریدی نے انجام دیا تھا جب انہوں نے ویسٹ انڈٰز کے خلاف صرف 12 رنز کے عوض سات وکٹیں حاصل کی تھیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT