Sunday , May 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز ٹسٹ ٹیم کے متوقع کپتان

سرفراز ٹسٹ ٹیم کے متوقع کپتان

کراچی۔17 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز کے بعد مصباح الحق کی سبکدوشی پر سرفراز احمد کو ٹسٹ ٹیم کا کپتان بنایا جاسکتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں فاطمہ جناح ویمنس کرکٹ چمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں کے درمیان انعامات کی تقسیم کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہریار خان نے کہا کہ پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہے۔شہریارخان نے مستقبل کے ٹسٹ کپتان کے بارے میں کہا کہ مصباح الحق کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے دورے کے بعد سبکدوشی کے اعلان کو مدنظر رکھتے ہوئے بورڈ بہت جلد کپتان کا اعلان کرے گا۔ نئے کپتان کا انتخاب کرنا ہے جو سرفراز احمد بھی ہوسکتے ہیں کیونکہ وہ ٹسٹ ٹیم کے نائب کپتان ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT