Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز کوونڈے ٹیم کابھی کپتان بنایا جائے ، راشد لطیف کا مطالبہ

سرفراز کوونڈے ٹیم کابھی کپتان بنایا جائے ، راشد لطیف کا مطالبہ

اسلام آباد۔ 5 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز وکٹ کیپر راشد لطیف نے سرفراز احمد کو ٹی ٹوئنٹی کے ساتھ ساتھ او ڈی آئی ٹیم کا کپتان بھی بنادینے کامطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج وکٹ کیپر بلے باز سرفراز کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت سونپنے کا اعلان کیا ۔ تاہم راشد نے کہا کہ سرفراز کو زیادہ سے زیادہ تجربے کی فراہمی کیلئے ایک روزہ ٹیم کی باگ ڈور بھی سونپی جائے۔ واضح رہے کہ نیشنل  ٹیم رواں سال اب صرف تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جن میں سے ایک انگلینڈ اور دو نئی چمپیئن ویسٹ انڈیزکے خلاف مقرر ہیں۔ بیرونی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں راشد نے کہا کہ سرفراز کی قائدانہ صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے یہ انتہائی کم میچز ہیں ، لہٰذا انہیں ایک روزہ ٹیم کی قیادت بھی سونپ دی جائے تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ تجربہ حاصل کر سکیں۔سابق کپتان نے کہا کہ پی سی بی کا آج کا اقدام ٹیم کی شکستوں سے ہونے والی تباہی پر قابو پانے کی کوشش ہے اور بورڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کی ناقص کارکردگی کو پس پشت ڈالنا چاہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT