Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز کو دیگر کرکٹ فارمٹ کا کپتان بنانے میں جلد بازی نہ کریں:عامر

سرفراز کو دیگر کرکٹ فارمٹ کا کپتان بنانے میں جلد بازی نہ کریں:عامر

لاہور۔12 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر اورکپتان عامر سہیل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ وکٹ کیپر سرفراز احمد کو تینوں طرزکی کرکٹ کا کپتان بنانے میں جلد بازی سے کام نہ لے۔ وہ سرفراز احمد کے مخالف نہیں اور ان کا موقف محض یہ ہے کہ پی سی بی 28 سالہ کپتان کو پہلے ٹوئنٹی20 کرکٹ میں مستحکم ہونے کا موقع دے کیونکہ ان کیلئے تینوں طرز کی کرکٹ میں قیادت مسئلہ بھی بن سکتی ہے۔ عامر نے مزید کہا کہ پی سی بی کھلاڑیوں کو ڈومیسٹک سطح پر بہتر بنانے کی کوشش کی بجائے اس نے نئے غیر ملکی کوچ کی تقرری کی بات کرتے ہوئے اس کے ذریعہ منجھے ہوئے کھلاڑیوں کو نئی حکمت عملی میں الجھا دیا ہے جو حالیہ ناکامیوں کے بعد پہلے ہی اپنی راہ سے ہٹ چکے ہیںاور اختلافات کا شکار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT