Saturday , September 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / سرفراز کو 19جولائی کو ٹسٹ کپتان بنانے کا امکان

سرفراز کو 19جولائی کو ٹسٹ کپتان بنانے کا امکان

لاہور۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ونڈے اور ٹی20 کپتان سرفراز احمد کو ٹسٹ ٹیم کی قیادت سونپنے کا بھی حتمی فیصلہ کر لیا ہے اور 19جولائی کو پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں انہیں یہ منصب سونپ دیا جائے گا۔رواں سال دورہ ویسٹ انڈیز کے اختتام کے ساتھ سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے لیکن بورڈ نے ابھی تک ان کے متبادل کا اعلان نہیں کیا تھا۔ ویسے تو سرفراز احمد کو ہی قیادت سونپے جانے کا امکان تھا لیکن چیمپیئنز ٹرافی میں شاندار کامیابی نے ان کی تقرری پر مہر ثبت کردی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اراکین 19جولائی کو ملاقات کریں گے جو ممکنہ طور پر موجودہ چیئرمین پی سی بی شہریار خان کی زیر سربراہی آخری اجلاس ہو گا۔اگست میں چیئرمین پی سی بی کے عہدے کی مدت کے اختتام سے قبل ہی سرفراز کو ٹسٹ ٹیم کا بھی کپتان بنا دیا جائے گا۔
ڈراویڈ انڈر19 کے کوچ برقرار
ممبئی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی سابق کپتان راہول ڈراویڈ آئندہ دو سال تک ہندوستان اے اور انڈر19ٹیم کی کوچنگ جاری رکھیں گے۔ مفادات کے تصادم کے باعث آئی پی ایل کی فرنچائز دہلی ڈیر ڈیولز کو ان کی آئندہ خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

TOPPOPULARRECENT