Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سرقہ میں ملوث ملزمین گرفتار

سرقہ میں ملوث ملزمین گرفتار

مغلپورہ میں سرقہ کا معمہ حل، اے سی پی کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 20 فبروری (سیاست نیوز) مغلپورہ پولیس نے سنسنی خیز سرقہ کی واردات کو حل کرلیا اور اس واقعہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ اصل سرغنہ فرحانہ مفرور بتائی گئی ہے۔ اس خصوص میں اسسٹنٹ کمشنر میرچوک مسٹر سرینواس نے بتایا کہ 20 سالہ نعمان الدین ساکن مراد محل تالاب کٹہ اور 20 سالہ عرفان خان ساکن بی بی بازار مغلپورہ کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ بہار کی ساکن فرحانہ مفرور بتائی گئی ہے۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے تقریباً 28 تولہ مالیتی مسروقہ اشیاء کو ضبط کرلیا۔ ان سارقوں نے 20 ڈسمبر 2015ء کو مغلپورہ والٹا ہوٹل کے قریب سید معراج کے مکان سے 40 تولہ طلائی زیورات کا سرقہ کرلیا تھا۔ پولیس مفرور کی تلاش میں مصروف تحقیقات ہے اور ایک خصوصی ٹیم کو بہار روانہ کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT