Monday , July 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سرقہ کرنے والے 3 سارق گرفتار

سرقہ کرنے والے 3 سارق گرفتار

حیدرآباد /11 جولائی ( سیاست نیوز ) ملکاجگیری پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا جو مکانات میں سرقہ کی وارداتیں انجام دے رہے تھے ۔ جن میں ایک 19 سالہ لڑکا راہول دیو بھی بتایا گیا ہے ۔ جو چھوٹی فلمیں تیار کرتا تھا ۔ پولیس کے مطابق راہول دیو ہرشت سائی ریڈی اور ایم نوین کو گرفتار کرلیا گیا ۔ جنہوں نے اپنے جرم کو قبول کرلیا جنہوں نے کشائی گوڑہ اور جواہر نگر کے علاقوں کے مکانات میں سرقہ کی واردات انجام دی تھیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق سائی ریڈی اور نوین سابق میں سرقہ کی وارداتیں انجام دیتے تھے ۔ لیکن گذشتہ چند عرشہ سے راہول ان کے ساتھ شامل ہوگیا ۔ مالی پریشانیوں کا شکار راہول نے سرقہ کی وارداتیں انجام دینے کے بعد اپنا کام بھی چھوڑ دیا تھا ۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضہ سے لیاپ ٹاپ ، ٹیلی ویژن موبائیل فون جن کی مالیت 2 لاکھ 30 ہزار بتائی گئی ہے کو ضبط کرلیا اور انہیں عدالتی تحویل میں دے دیا ۔

 

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT