Wednesday , May 24 2017
Home / جرائم و حادثات / سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تین نیپالی چوکیدار گرفتار

سرقہ کی وارداتوں میں ملوث تین نیپالی چوکیدار گرفتار

حیدرآباد 10 اپریل (سیاست نیوز) ماریڈ پلی پولیس نے نیپال کے شہری تین چوکیداروں کو سرقی کی وارداتوں میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا۔ ڈی سی پی نارتھ زون شریمتی بی سومتی نے بتایا کہ 40 سالہ بنیدکل، بھول اخیل اور ہرک بہادر کا تعلق نیپال سے ہے ۔ یہ لوگ مختلف مقامات پر چوکیداروں کی ملازمت کررہے تھے اور ڈیوٹی کے دوران وہ مقفل مکانات کی نشاندہی کرکے اُنھیں رات کے اوقات قفل شکنی کے ذریعہ نشانہ بنایا کرتے تھے۔ پولیس نے اِس شبہ کی بنیاد پر تین نیپال چوکیداروں کو حراست میں لے کر تفتیش کی جس میں انھوں نے انکشاف کیاکہ وہ ماریڈ پلی میں دو ، کارخانہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک سرقہ کی واردات میں ملوث ہیں اور اُنھوں نے طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کا سرقہ کیا تھا۔ پولیس نے گرفتار ملزمین کے قبضہ سے دیڑھ لاکھ مالیتی مسروقہ مال برآمد کرلیا جبکہ اِس ٹولی کا ایک اور رکن 36 پریم بہادر کی پولیس کو تلاش ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT