Thursday , October 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرقہ کی وارداتوں میں ملوث پانچ سارقین گرفتار

سرقہ کی وارداتوں میں ملوث پانچ سارقین گرفتار

بودھن میں ڈی ایس پی وینکٹشیور کی پریس کانفرنس
بودھن /21 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرکل انسپکٹر آف پولیس بودھن کے آفس میں منعقدہ پریس کانفرنس سے ڈی ایس پی بودھن مسٹر وینکٹیشورلو نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بودھن پولیس نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران بودھن شہر میں ہوئے چار سرقہ کے واقعات اور کوٹگیر کے موضع پوتنگل میں ہوئی ایک چوری کی واردات میں ملوث ملزمین کا پتہ چلاتے ہوئے ان واردات میں ملوث دو مرد اور تین خواتین جو آپس میں رشتہ دار ہیں انہیں حراست میں لیکر صحافیوں کے سامنے برآمد شدہ 9 تولہ طلائی زیورات اور 12 تولہ چاندی کے چین کو پیش کیا ۔ ڈی ایس پی کے مطابق مذکورہ پانچ رکنی ٹولی کے افراد ان کے اوقات میں منصوبہ بند طریقہ پر گھروں کے اطراف و اکناف پھینکے گئے کچرے میں سے کارآمد پلاسٹک وغیرہ جمع کرنے کے بہانے گھروں کا انتخاب کرتے تھے ۔ ڈی ایس پی نے بتایا کہ بودھن شہر کے محلہ رکاس پیٹھ کے دو مکانات اور بی ٹی نگر میں ایک اور برہمن گلی میں ہوئی ایک چوری کی واردات میں سرقہ کئے گئے طلائی کے زیورات برآمد کرلئے ایک سوال کے جواب میں ڈی ایس پی نے بتایا کہ سرکاری دواخانے کے قریب واقع ایک سنار کے پاس سارق پوشٹی اور لکشمن گذشتہ روز مسروقہ انگھوٹی فروخت کرنے کی کوشش کی سنار نے شک کی بنیاد پر پولیس کو مطلع کیا ۔ پولیس نے مشتبہ شخص  پوشٹی اور اس کی ساتھی لکشمی کی تتفیش کی یہ دونوں نے مزید تین افراد اشوک ونکوا اور پوشوا کے ناموں کا انکشاف کرتے ہوئے ان کی پانچ رکنی ٹولی کی جانب سے ا نجام دئے گئے پانچ وارداتوں میں ملوث ہونے کا اقرار کرتے ہوئے چھپائے گئے مسروقہ مال کی نشاندہی کی ۔ اس پریس کانفرنس میں سرکل انسپکٹر پولیس بودھن مسٹر وینکنا کے علاوہ سب انسپکٹر پربھاکر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT