Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرقہ کی واردات میں ملوث 6 کے منجملہ 5 افراد گرفتار

سرقہ کی واردات میں ملوث 6 کے منجملہ 5 افراد گرفتار

شاد نگر۔ 23 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کتور پولیس اسٹیشن حدود موضع پنجرلہ میں واقع امیزان سیلر سرویس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں گزشتہ دنوں پیش آئے سرقہ کی وارادات میں ملوث 6 افراد کے منجملہ کتور پولیس نے 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔ شمس آباد ڈی سی پی شریمتی پی وی پدمجا نے کتور پولیس اسٹیشن میں منعقدہ پریس کانفرنس سے مخاطب کرتے ہوئے بتایا کہ امیزان سیلر سرویس پرائیویٹ لمیٹیڈ کمپنی میں ہی کام کرنے والے ملازمین نے ملکہ کمپنی سے 36 لیاپ ٹاپ کا سرقہ کیا۔ کمپنی کی جانب سے شکایت موصول ہونے پر پولیس کتور نے تحقیقات کرتے ہوئے ملزمین کی تلاشی شروع کردی۔ کتور پولیس کو لیاپ ٹاپ کا سرقہ کرنے والی کمپنی کے ملازمین کو ضلع رنگاریڈی کے پالماکول بائی پاس لوڈ کے قریب گرفتار کیا۔ تفتیش کے دوران کمپنی کے ملازمین نے اپنے جرم کا اقبال کیا۔ کتور پولیس نے کمپنی کے ملازمین کے پاس سے 36 لیاپ ٹاپ کے منجملہ 33 لیاپ ٹاپ ضبط کرلیا۔ گرفتار شدہ کمپنی کے ملازمین میں مہیش، راجو، پانڈو، کرشنا، سنیل کمار کو میڈیا کے روبرو پیش کیا اور ضبط شدہ کمپنی کے لیاپ ٹاپس کو بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT