Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سرقہ کے الزام میں سب انسپکٹر پولیس گرفتار

سرقہ کے الزام میں سب انسپکٹر پولیس گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر ۔ (سیاست نیوز) میرپیٹ پولیس نے چوری کے الزام میں ایک سب انسپکٹر کو گرفتار کرلیا جو سنٹرل کرائم اسٹیشن سی سی ایس حیدرآباد سے وابستہ بتایا گیاہے ۔بتایا جاتا ہے کہ گرم گوڑہ کے علاقہ میں واقع ایک مکان میں چوری کرنے کی کوشش کے دوران یہ سب انسپکٹر سی سی ایس مہندر  ریڈی کو گرفتار کرلیا گیا ۔ اس سب انسپکٹر کی گرفتار کے بعد پولیس کے حلقوں میں ہلچل مچ گئی ۔ گرم گوڑہ علاقہ میں ایک تاجر تیو ر پرساد کے مکان میں مہندر ریڈی مشتبہ حالت میں پایا گیا۔ مہندر ریڈی کے خلاف پولیس تحقیقات ہیں ۔ جو سال 2009 ء بیاچ کا سب انسپکٹر بتایا گیا ہے جس نے بہادرپورہ اور پنجہ گٹہ پولیس اسٹیشنوں میں خدمات انجام دی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT