Saturday , June 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرمایہ داروں کی حوصلہ افزائی کا حکومت پر الزام

سرمایہ داروں کی حوصلہ افزائی کا حکومت پر الزام

کریم نگر میں ویدیا ونتولا ویدکا کی ضلعی مہا سبھا سے پروفیسر کودنڈا رام کا خطاب

کریم نگر۔ 25 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ کے سرمایہ قدرتی وسائل سے یہاں کے عوام کو فائدہ پہنچائے جانے کے بجائے کنٹراکٹرس کی حکومت ہر طرح سے حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مزید ترقی کیلئے کوشش کررہی ہے۔ جے اے سی چیرمین ٹی وی وی ریاستی اعزازی صدر پروفیسر کودنڈا رام نے یہ بات کہی۔ وہ پریس بھون میں چہارشنبہ کی شام ویدیا ونشولا ویدکا میں منعقدہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ جئے شنکر کی قیادت میں 2004ء میں قائم شدہ تلنگانہ ودیا ونتولا ویدکا سماجی انقلاب لاتے ہوئے بیداری پیدا کی اور عوامی مسائل کی یکسوئی کیلئے مسلسل جدوجہد کرتی آرہی ہے۔ 2009ء میں جے اے سی میں شریک حصہ لینے والی ٹی وی وی تلنگانہ کے قیام کے بعد ترقی ہی اصل ایجنڈہ کے تحت آگے قدم بڑھا رہی ہے۔ جدوجہد کرتے ہوئے تلنگانہ ہمہ جہتی ترقی کیلئے جئی الامکان جان توڑ کوشش کی جارہی ہے۔ تلنگانہ کی تعمیر نو میں ودیا ونتولا کی شرکت ضروری ہے۔ جون 4-3 تاریخوں میں ضلع ورنگل میں منعقد ہونے والے ویدیا ونتولا ودیکا ریاستی چھٹے مہا سبھا کو کامیاب کرنا ہے۔ 2 جون تا 3 تلنگانہ تقاریب جے اے سی پرجوش انداز میں منعقد کرے۔ پرچم کشائی شہیدان تلنگانہ کو خراج عقیدت کے ساتھ ساتھ دوسرے مرحلے کے جہد کاروں کی نشاندہی کی جاکر تہنیت پیش کی جارہی ہے۔ ٹی وی وی ریاستی صدر جی رویندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماجی عوامی تلنگانہ کی تشکیل ٹی وی وی کا مقصد حیات ہے۔ اس کے لئے جدوجہد کررہی ہے۔ یہاں کے تمام قدرتی وسائل پانی، فنڈز، ملازمین بھی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کیلئے حاصل کیا گیا۔ تلنگانہ میں گزشتہ حکمرانوں کا اقتدار پر قابض سرمایہ دار آندھرائی قیادت سے کسی بھی طرح سے جداگانہ نہیں ہے۔ بالکل وہی طرز عمل ہے۔ تلنگانہ کی آمدنی کارپوریٹر اداروں صنعت کاروں، سرمایہ داروں اور کنٹراکٹرس کے ہاتھوں لوٹ مار جاری ہے۔ تلنگانہ ویدیا وینولا ویدکا ضلع کنوینر جی وینکٹیشورلو ریاستی نائب صدر ایم راجو بی جے اے سی ضلع کوآرڈینیٹر جنکام نرسنگ ٹی جے اے سی ضلع کو چیرمین ایم انجیا، ٹی جے اے سی ضلع کوکنوینر ایس سدانندم آر جے ریڈی، ٹی وی وی ٹی جے اے سی قائدین وینکٹ ریڈی، کے وینکٹیا، ڈی پرساد، جی کونیشور، ایم موہن راؤ، این پربھاکر ریڈی، رام موہن وغیرہ شریک تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT