Friday , July 28 2017
Home / جرائم و حادثات / سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ، تین دھوکہ باز گرفتار

سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی ، تین دھوکہ باز گرفتار

حیدرآباد ۔ /7 اپریل (سیاست نیوز) ڈیجیٹل مارکٹ میں سرمایہ کاری کے نام پر دھوکہ دہی میں ملوث تین دھوکہ بازوں کو سی سی ایس کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 33 سالہ سی راجیش ، 34 سالہ سی گوپی اور 52 سالہ سی سریش کمار نے تلگو اخبارات میں اشتہارات شائع کرواتے ہوئے currencybuzz.com کے نام پر ویب سائیٹ ہونے کا دعویٰ کیا اور اس میں سرمایہ کاری کرنے پر معقول منافع کا بھی وعدہ کیا ۔ کئی افراد نے دھوکہ بازوں کے دعویٰ کو سچ سمجھ کر اپنے کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کے ذریعہ رقومات جمع کروائے تھے ۔ انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر جی شنکر راجو نے انہیں گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضے سے 7 موبائیل فون ، ڈیبٹ کارڈس اور کریڈٹ کارڈس اور دیگر اشیاء برآمد کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT