Wednesday , August 16 2017
Home / ہندوستان / سرواڑدرگاہ کے متولی کی معطلی

سرواڑدرگاہ کے متولی کی معطلی

اجمیر، 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اجمیر کے صوفی سنت خواجہ معین الدین حسن چشتی کے بیٹے خواجہ فخر الدین حسن چشتی سرواڑ درگاہ کے قریب ڈیڑھ دہائی تک متولی رہنے والے محمد یوسف شیخ کو ریاستی حکومت نے معطل کردیا۔ریاستی حکومت نے ان کی جگہ وقف بورڈ کے ملازم رئیس احمد کو فوری اثر سے نیا متولی بنایا۔ مسٹر شیخ کے خلاف بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے علاوہ من مانے طریقے سے درگاہ کی دکانوں کو اپنے خویش و اقارب کو الاٹ کرنے کی شکایت کی گئی تھی جس پر اقلیتی فلاح و بہبود کے بورڈ کے سکریٹری وپن چند شرما نے معطلی کا حکم جاری کیا۔واضح رہے کہ معطل کئے جانے والے متولی پر مذہبی انتشار پھیلانے جیسے شدید الزامات ہونے پر مسلمانوں کی عوامی رائے کے مطابق یہ کارروائی کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT