Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / سروجنی کرکٹ اکیڈیمی کے گرمائی کوچنگ کیمپ

سروجنی کرکٹ اکیڈیمی کے گرمائی کوچنگ کیمپ

حیدرآباد ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سروجنی کرکٹ اینڈ فٹنس اکیڈیمی کے زیراہتمام گرمائی کرکٹ کوچنگ کیمپس میں /5 اپریل تا /5 جون روزانہ 6 بجے تا 8 بجے صبح اور 5 بجے تا 7 بجے شام آر ڈی چوراہا باغ لنگم پلی میں پانچ سال سے کم عمر بچوں کو تربیت دی جائے گی ۔ منتخب بچوں کو مئی کے آخر ہفتہ کے دوران بنگلور میں منعقد ہونے والے آل انڈیا پیپسی کپ کیلئے ٹیم میں شامل کیا جائے گا ۔ رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے ۔ دلچسپی رکھنے والے افراد وی سدھاکر سے 9848663533 اور جی کرن ریڈی سے 9848791060 پر ربط کریں ۔
غلام علی ٹورنمنٹ ، عمودی کی سنچری
بوائز ٹاؤن کی کامیابی
حیدرآباد ۔ /6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) غلام علی ناک آؤٹ ٹورنمنٹ کے جمخانہ پلے گراؤنڈس پر کھیلے گئے فائنل میچ میں بوائز ٹاؤن نے کاکنہ کرکٹ کلب کو 56 رن سے شکست دی ۔ بوائز ٹاؤن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے محمد صالح عمودی کی سنچری کے سبب حریف ٹیم کو شکست دی ۔ عمودی91 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 104 رن بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کاکتیہ کے راج شیکھر ، روی کمار اور سبو کو دو دو وکٹس حاصل ہوئے ۔ راج شیکھر اپنی ٹیم کے لئے سب سے زیادہ 63 رن بنانے والے کھلاڑی بھی رہے ۔

TOPPOPULARRECENT