Tuesday , August 22 2017
Home / جرائم و حادثات / سرور نگر اور بیگم پیٹ میں دو افراد کی خودکشی

سرور نگر اور بیگم پیٹ میں دو افراد کی خودکشی

حیدرآباد 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) سرور نگر اور بیگم پیٹ کے علاقوں میں دو افراد نے خودکشی کرلی۔ سرور نگر پولیس کے مطابق 23 سالہ پردیپ کمار جو طالب علم بتایا گیا ہے، سرور نگر کے علاقہ میں رہتا تھا، اس طالب علم نے کل انتہائی اقدام کرلیا جس کا تعلق ریاست آندھراپردیش کے وجیہ نگرم سے بتایا گیا ہے۔ پولیس سرور نگر نے بتایا کہ اس طالب علم کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ چلایا جارہا ہے۔ بیگم پیٹ پولیس کے مطابق 33 سالہ رمیش جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا، بیگم پیٹ کے علاقہ میں رہتا تھا۔ کل اس شخص نے پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT