Wednesday , October 18 2017
Home / سیاسیات / سروے : این ڈی اے کو بہار میں 140نشستیں ملنے کا امکان

سروے : این ڈی اے کو بہار میں 140نشستیں ملنے کا امکان

نئی دہلی ، 18 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی زیرقیادت این ڈی اے بہار اسمبلی چناؤ میں کم از کم 140 نشستیں جیتے گا اور جے ڈی (یو)۔ آر جے ڈی۔ کانگریس اتحاد گھٹ کر 70 نشستوں تک محدود رہ سکتا ہے، زی نیوز کیلئے کئے گئے سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے۔ سروے کی پیش قیاسی ہے کہ زعفرانی اتحاد زائد از 50.8 فیصد ووٹ حاصل کرے گا، جو اس ریاست میں انوکھا کارنامہ ہے، جبکہ نتیش کمار ۔ لالو پرساد اتحاد کو زائد از 42.5 فیصد ووٹ حاصل ہوں گے۔ یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ زائد از 41.2 فیصد مسلمان این ڈی اے کے حق میں ہیں جسے یادو ووٹروں میں عظیم اتحاد پر بھی فوقیت حاصل ہے۔

 

ٹکٹ نہ دینے پر خودکشی کی دھمکی
پٹنہ۔/18ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) ان اطلاع پر کہ مجوزہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی ٹکٹ سے محروم کردیا جائیگا، راشٹریہ جنتادل رکن اسمبلی دنیش کمار سنگھ آج پارٹی آفس کے روبرو دھرنا پر بیٹھ گئے اور خودکشی کرلینے کی دھمکی دی ہے۔ مسٹر سنگھ، بھوجپور میں جگدیش پور سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، ہاتھ میں ایک پلے کارڈ لیکر دھرنا پر بیٹھ گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT