Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / سروے ستیہ نارائنا کو امیدوار بنانے کا خیرمقدم : فاروق حسین

سروے ستیہ نارائنا کو امیدوار بنانے کا خیرمقدم : فاروق حسین

حیدرآباد۔ 6 نومبر (سیاست نیوز) کانگریس رکن قانون ساز کونسل مسٹر محمد فاروق حسین نے کہا کہ سابق مرکزی وزیر مسٹر سروے ستیہ نارائنا کو پارٹی امیدوار بنانے کے بعد پارلیمانی حلقہ ورنگل کی اقلیتوں میں غیرمعمولی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ انہوں نے سابق رکن پارلیمنٹ سرسلہ راجیا کی قیام گاہ پر پیش آئے واقعہ کو بدبختانہ قرار دیا اور کہا کہ کانگریس پارٹی کا اس سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کل راجیا کی بہو اور تین پوتروں کی گیاس سلنڈر پھٹ پڑنے سے موت ہوگئی تھی۔ کانگریس نے لمحہ آخر میں اپنا امیدوار تبدیل کردیا۔ مسٹر فاروق حسین نے کہا کہ ستیہ نارائنا تعلیم وتجربہ کے لحاظ سے بی جے پی اور ٹی آر ایس امیدوار سے کئی گنا بہتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتوں میں بھی اس تبدیلی کا خیرمقدم کیا جارہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ عوام انتخابات میں ملک میں عدم رواداری کو بڑھاوا دینے والی بی جے پی اور اپنے وعدوں سے انحراف کرنے والی ٹی آر ایس کو سبق سکھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس نے مسلمانوں کو 12% تحفظات کا وعدہ کیا تھا لیکن چیف منسٹر اس معاملے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔ اس کے علاوہ موجودہ 4% تحفظات کے معاملے میں بھی نئی شرائط عائد کرتے ہوئے محروم کرنے کی سازش کی جارہی ہے۔ انہوں نے  آلیر انکاؤنٹر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 5 زیردریافت قیدیوں کو بے رحمی سے قتل کردیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT