Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / سروے کمشنر وقف تلنگانہ و اسٹاف کی میعاد میں توسیع

سروے کمشنر وقف تلنگانہ و اسٹاف کی میعاد میں توسیع

مقررہ میعاد میں سروے تکمیل کی ہدایت ، سکریٹری اقلیتی بہبود کے احکامات
حیدرآباد۔/18ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت نے سروے کمشنر وقف تلنگانہ اور ان کے 18رکنی اسٹاف کی میعاد میں توسیع کی ہے۔ اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج جی او آر ٹی 225جاری کیا۔ جی او میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی 2014 تا 30جون 2015تک سروے کمشنر وقف کی میعاد میں توسیع کی تھی۔ سروے کمشنر نے دوسرے وقف سروے کی تکمیل کیلئے ایک سال کی توسیع کی درخواست کی ہے۔ دوسرے وقف سروے کا کام جاری ہے اور ایک سال کی توسیع میں اس کی تکمیل کا منصوبہ تیار کیا گیاہے۔ حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے سروے کمشنر اور ان کے اسٹاف کی میعاد میں یکم جولائی 2015سے 30جون 2016تک توسیع کی ہے۔ سروے کمشنر کے تحت 18رکنی اسٹاف میں اسسٹنٹ سروے کمشنر 3 ، کنسلٹنٹ 1، سینئر اسسٹنٹ 3 ، سرویئر 2 ، جونیر اسسٹنٹ و کمپیوٹر آپریٹر 4 اور اٹنڈر5 شامل ہیں۔ حکومت نے سروے  کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ مقررہ میعاد کے دوران دوسرے وقف سروے کا کام مکمل کرلیں۔

TOPPOPULARRECENT