Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپنچ وسابق سرپنچ کا اقدام خودکشی

سرپنچ وسابق سرپنچ کا اقدام خودکشی

چپہ ڈنڈی منڈل کے موضع ویدورگٹہ میں سنگین واقعہ پر سنسنی

چپہ ڈنڈی۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی منڈل موضع ویدوگٹہ سرپنچ کیڑے مار زہریلی دوا پی کر خودکشی کرلینے کی کوشش کی۔ ان پر غلط جھوٹے الزامات لگائے جارہے ہیں، دلبرداشتہ ہوکر اس طرح سے اپنے آپ کو ختم کرلینے کی کوشش کی۔ ویدورگٹہ میں 15دنوں سے ہورہے واقعات بام عروج پر پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں وی اوز بھی خودکشی میں ملوث ہوجانے کے 14دن بھی نہیں گزرے اب ایک اور اس طرح کا سنگین واقعہ نے سنسنی پھیلادی ہے ۔ خودکشی کرنے سے باز رکھنے کے لئے رکاوٹ پیدا کرنے والے ہیڈ کانسٹبل پر بھی اس زہریلی دوا کا اثر پڑنے سے اس کی حالت بھی بگڑ گئی۔ ویدورگٹہ کے تین آئی کے پی وی اوز جاریہ ماہ کی 7تاریخ کو چپہ ڈنڈی میں خودکشی میں ملوث ہوئے انہیں ہراساں کیا جارہا ہے کہتے ہوئے سرپنچ، سابق سرپنچ کے ساتھ دیگر افراد کے خلاف تین وی اوز نے پولیس میں شکایت کی۔ اسی دوران پرجا وانی میں وی اوز کے بارے میں کلکٹر سے بھی شکایت کی گئی۔ اس تعلق سے تحقیقات کیلئے ضلع کوآپریٹیو آفیسر منڈل اسپیشل آفیسر منگل کو ویدورگٹہ پنچایت دفتر پہنچ کرے پنچایت دفتر کے پاس بڑی تعداد میں خواتین بھی جمع ہوگئے تھے۔ تحقیقات کا آغاز ہوا اور اس دوان وی اوز، سرپنچ پتنگی پربھاکر کے درمیان کچھ بحث شروع ہوگئی۔ اس تعلق سے گاؤں والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔ ایس آئی چندر شیکھر نے اپنے دیگر عملے کے ساتھ وہاں پہنچ کر دریافت کیا جس پر برہم بغیر تحقیقات کے الزامات لگاتے ہوئے مقدمے درج کئے ہیں یہ صحیح طریقہ نہیں ہے۔ کھلے عام تحقیقات کروانا ہوگا کہتے ہوئے پربھاکر وینکٹ رمنا ریڈی سرپنچوں نے آفیسر کو واقف کرواتے ہوئے خواہش کی۔ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ اس معملہ میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا یہ اعلیٰ عہدیداروں کے اختیار میں ہے۔ اس پر اچانک سابق اور موجودہ سرپنچوں نے کیڑے مار دوا پی لی۔ وہاں موجود پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی اور ہیڈ کانسٹبل راجہ مولی کے سر پر وہ دوا گرپڑی جس کی وجہ سے اس کی حالت بگڑ گئی۔ یہ دیکھ کر ہیڈ کانسٹبل اور دونوں سرپنچوں کو کریم نگر منتقل کردیا گیا۔ کریم نگر خانگی دواحانہ میں تینوں کا علاج جاری ہے۔ دونوں سرپنچس برسراقتدار پارٹی کے ہیں۔ گرام پنچایت کے روبرو اس طرح کا واقعہ ہونے پر پورے گاؤں میں سراسیمگی پھیل گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT