Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / سرپنچ کے اختیارات کو ختم کرنے کی مخالفت

سرپنچ کے اختیارات کو ختم کرنے کی مخالفت

جی او 39 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ ، شمس آباد میں کانگریس کا احتجاج
شمس آباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد میں کانگریس پارٹی نے جی او 39 کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحصیلدار آفس پر احتجاج کرتے ہوئے شمس آباد تحصیلدار سریش کمار کو ایک یادداشت پیش کی ۔ بی ستیش زیڈ پی ٹی سی ممبر و کانگریس منڈل صدر کی قیادت میں یادداشت پیش کی گئی ۔ اس موقع پر بی ستیش نے بتایا کہ تلنگانہ قیام کے بعد ٹی آر ایس حکومت اپنی من مانی کررہے ہیں ۔ کسانوں سے متعلق جی او 39 کو جاری کیا جس میں سرپنچ کے اختیارات کو ختم کیا جارہا ہے جب کہ آرٹیکل 73 ، 74 کے تحت سرپنچ کو اختیارات ہے کہ وہ کسانوں کے لیے کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے ان کے مفاد کے لیے کام کریں ۔ لیکن ٹی آر ایس حکومت سرپنچ سے یہ بھی حق چھین رہی ہے اور صرف ٹی آر ایس قائدین کو ہی ان کمیٹیوں میں شامل کیا جارہا ہے ۔ شمس آباد سرپنچ راچا ملا سدیشور نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت پہلے گرام پنچایت کے فنڈس کو منظور کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور اب سرپنچ کے اختیارات کو بھی ختم کرنے کی سازش کررہی ہے ۔ اس موقع پر شنکر ریڈی کانگریس ٹاون صدر ، وینو گوڑ کانگریس سابق منڈل صدر ، محمد شمس الدین ڈپٹی سرپنچ ، سید رفیع الدین قادری میناریٹی سیل منڈل صدر ، وائی سدیشور سلطان پلی سرپنچ ، چکلہ ایلیا منڈل صدر ، شرون کمار گوڑ ، ڈی سی ایم ایس چیرمین ، سید نصیر الدین ، سنجے یادو ، وجئے راج ، راملو نائک کے علاوہ دیگر قائدین موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT