Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپورٹاؤن میں اسکولس و کالجس کا معائنہ

سرپورٹاؤن میں اسکولس و کالجس کا معائنہ

سرپورٹاؤن۔12ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر کے سوشل ویلفیر ریسیڈنشیل اسکول اور کالج کا اچانک ڈسٹرکٹ کنوینر عادل آباد یادگیری نے دورہ کرتے ہوئے حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا ۔ اس موقع پر بچوں کی تعلیمی قابلیت اور رہن سہن کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ خاص طور پر ریسیڈنشیل میں بچوں کے کھانے کی تیاری کرنے والے باورچی خانہ کا بھی جائزہ لیا اور باورچی خانہ میں صاف صفائی کا خیال رکھنے کی ہدایت جاری کی اور دن و رات بچوں کو اچھی تعلیم سے آراستہ کرتے ہوئے بچوں کی تعلیمی قابلیت میں اضافہ کرنے کا مشورہ دیا تاکہ مستقبل میں منعقد ہونے والے امتحانات میں بچہ اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار نتائج کے ذریعہ کامیابی حاصل کرسکے اور لاپرواہی اور ڈیوٹی کی لاپرواہی اور تساہلی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔بعدازاں سوشیل ویلفیر ریسیڈنشیل گرلز کا بھی دورہ کرتے ہوئے جائزہ لیا ۔ اس موقع پر دونوں اسکولوں کے پرنسپل موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT