Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / سرپورٹاؤن میں بی آر امبیڈکر کی برسی تقریب

سرپورٹاؤن میں بی آر امبیڈکر کی برسی تقریب

سرپور ٹاؤن۔/6ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاؤن مستقر میں آج امبیڈکر بھون میں ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی برسی تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس موقع پر سرپو ٹاؤن کے امبیڈکر سنگم صدر کشور کمار ، نائب صدر راج کمار، این راجو کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔اس موقع پر سیاہ بیاچس لگائے گئے اور پرچم کشائی انجام دی گئی۔ سرکاری دواخانہ میں مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں آئی۔ اس موقع پر امبیڈکر سنگم قائدین نے کہا کہ تمام ایس سی طبقہ کے لوگوں کو چاہیئے کہ وہ ڈاکٹر امبیڈکر کے بتائے ہوئے اصولوں پر چلیں۔اس موقع پر ڈاکٹر ستیہ نارائن بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT